• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 29 ان لینڈ ریونیو افسران کو اضافی چارج دینے کے احکامات جاری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس (IRS) کے مجموعی طور پر 29 افسران کو اضافی چارج سونپنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان میں ایک گریڈ 21 کا افسر، 18 گریڈ 20 کے افسران، 8 گریڈ 19 کے افسران اور 2 گریڈ 18 کے افسران شامل ہیں۔ یہ اضافی ذمہ داریاں تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک کے لیے دی گئی ہیں۔ گریڈ 21 کے افسر مسٹر عقیل احمد صدیقی، ڈائریکٹر جنرل (DG) I&I-IR اسلام آباد کو چیف انویسٹی گیٹر، ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن وِنگ ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا اضافی چارج 16 اکتوبر 2025 سے دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید