اسلام آباد (رپورٹ/حنیف خالد) وفاقی حکومت نے گریڈ 18کے افسران کو 45ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے لیے نامزد کر دیا ہے جو 17 نومبر 2025 سے 23 جنوری 2026تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے مراکز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں بیک وقت منعقد ہوگا۔