• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو عالمی شہروں کی صف میں شامل کرانا ہمارا وژن، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( پ ر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے، ایک ایسا شہر جو معاشی سرگرمیوں، ثقافتی تنوع اور انسانی استقامت کی علامت ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور حکومت سندھ کا وژن ہے کہ کراچی کو عالمی شہروں کی صف میں شامل کرایا جائے ، کراچی عالمی سطح پر ترقی اور تعاون کے نئے دروازے کھول رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں منعقد ہ ایشیا پیسیفک سٹیز سمٹ (Asia Pacific Cities Summit) میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے سربراہانِ شہر، میئرز، پالیسی سازوں اور ترقیاتی ماہرین نے شہری منصوبہ بندی، موسمیاتی تبدیلی، جدید انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی کے موضوعات پر اظہارِ خیال کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے صرف سڑکوں، عمارتوں یا بنیادی ڈھانچے کی بہتری تک محدود نہیں بلکہ یہ انسانی وقار، مساوات اور انصاف کی بحالی کا سفر ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید