• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے گارڈن اور کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں مصطفیٰ ، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزم شکیل اور مصطفیٰ کے قبضے سے مجموعی طور پر 60لاکھ روپے جبکہ ملزم امداد علی اور کاشف غوری کے قبضے سے 15ہزار سعودی ریال، 4970 یو اے ای درہم ، 22 ملین ایرانی ریال ، 400امریکی ڈالر، 96عمانی ریال، 160 تھائی بھات ، ایک لاکھ ازبک سوم، 49500 عراقی دینار، 15 چائینیز یوآن، 93 ملائیشین رنگٹ اور 8 لاکھ روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید