کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان ریلوے نے اپنی ملکیت اراضی جو ملتان ڈویژن کے 9مختلف شہروں کے ریلوے اسٹیشن سے نزدیک واقع ہیں ان کو 21 برس کی لیز پر آئل کمپنیز کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جن مقامات پر پٹرول پمپس قائم کئے جائیں گے ان میں وہاڑی سٹی، گگو ریلوے اسٹیشن، کچا کہو، لیہ،خانیوال، بہاول نگر، مچھیان والا، داد فتیحانہ اور ڈیرا بھکا ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔