• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب، اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (خبر نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب و غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کاآئندہ سماعت پر سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم، عدالت نے آئندہ سماعت پر  سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع   پر علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جبکہ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی موجود نہیں تھے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے علی امین  کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے  گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

ملک بھر سے سے مزید