اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ موچکو چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس کی تلاشی کے دوران 25کلوگرام چاندی برآمد کی گئی جس کی مالیت ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔ ایف بی آر کے مطابق چاندی لے جانے والا شخص کسی بھی قسم کی قانونی درآمدی دستاویز یا خریداری کی رسید پیش کرنے میں ناکام رہا۔ کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت برآمد شدہ چاندی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ مذکورہ مسافر کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔