کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزادکا کہنا ہےکہ غیر دستاویزی معیشت کا حجم مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی )کے تقریبا 40 فیصد کے برابر ہے جو مالی نقصانات اور کارکردگی میں کمی کا باعث بنتا ہے‘ غیر دستاویزی معیشت میں 25 فیصد کمی سے ایک کھرب روپے سے زائد کے اضافی وسائل حاصل ہو سکتے ہیں‘ٹیکس، توانائی کی قیمتوں اور بین الصوبائی تجارت میں اصلاحات کے مثبت نتائج اب ظاہر ہو رہے ہیں، انٹرنیٹ کی رسائی 60 فیصد سے بڑھا کر 80فیصدتک بڑھائی جائیگی۔