• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج غزہ بھیجنے پر بات پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر

کراچی: (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ کشیدگی میں پی ٹی آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ پاکستانی فوج غزہ بھیجنے جیسے سنجیدہ معاملات پر بات پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔ مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وہ افغانستان کے معاملے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نقطہ نظر کی حمایت کرتے ہیں اگر افغانستان نے جارحیت کی تو بھارت کی طرح انہیں بھی آرام آجائے گاعسکری محاذ پر ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام کی فکر کرنی چاہیے۔ میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو سیز فائر ہوا تھا خدشہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے اور خیبرپختونخوا کی صورتحال بھی بے یقینی نظر آتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید