• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر بیوروکریسی خوشخبری؛ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج طلب

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سینئر بیوروکریسی کے لیےخوشخبری ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج گیارہ بجے طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈسلیکشن بورڈ کا اجلاس آج بروز بدھ ہوگا۔ گریڈ21سے22 کیلئے40سےزائد آسامیوں پرترقیوں کاجائزہ لیاجائےگا اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کے اجلاس میں پہلی بار سیا سی شخصیات شریک ہوں گی ۔ ا سیٹبلشمنٹ ڈویژن نےبورڈاجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور افسران کے ڈو زیئر وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیے ہیں۔اس وقت پاکستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کیڈر کی گریڈ بائیس کی 19۔ پو لیس سروس کی 8اور سیکر ٹیریٹ گروپ کی پانچ پوسٹیں خالی ہیں۔ ان کے علاوہ انفار میشن گروپ کی ایک آسامی خا لی ہے۔ فارن سروس۔ ان لینڈ ریونیو سروس۔ پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ؤنٹس سروس کے افسروں کو بھی ترقی دی جا ئے گی۔

اہم خبریں سے مزید