• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں دس مارچ تک توسیع کردی، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے، دیگر لڑکے لڑکیوں پر بھی تشدد ہوا، 300کو ویڈ کے نشے پر لگایا ہوا تھا، سرکاری وکیل۔قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی، ایس ایس پی انیل حیدر و دیگر حکام موجودتھے۔عدالت نے ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم ارمغان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ملزم ارمغان کاکہنا تھا کہ پندرہ دن سے یہی کپڑے پہنا ہوا ہوں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیاکہ میڈیکل کروایا ہے۔ تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ جی کروایا ہے۔ ملزمان کےو کیل کاکہنا تھا کہ پہلے دن تشدد کیا تھا ،پندرہ دن ہوچکے تفتیش مکمل ہوچکی ،اب ان کے پاس کوئی جواز نہیں۔ ملزم کا کہنا تھا کل مجھ سے زبردستی انگوٹھا لگوایا ہے۔ سرکاری وکیل کا کہناتھا کہ آلہ قتل برآمد کرانا ہے، ملزم پاکستان میں کہاں کہاں گھومتا رہا ہے اس حوالے سے تفتیش کرنی ہے ،ایف آئی اے و دیگر اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہے ،ملزم نے انکشافات شروع کردئیے ہیں، دس مارچ تک جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید