اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)نٹ ویئر سیکٹر کی ملکی برآمدات 4.4ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (PHMA) نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں برآمدی سہولت اسکیم (EFS) کے جائزہ کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔ ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ اور سابق مرکزی چیئرمین محمد جاوید بلوانی نے وزیر اعظم کو ارسال کردہ مراسلے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ PHMA ملک کے ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کی سب سے قدیم اور بڑی نمائندہ تنظیم ہے، جو نٹ ویئر (ہوزری) برآمدات کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ PHMA کی بنیاد 31 اگست 1960 کو رکھی گئی تھی اور تب سے یہ