اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت درآمدی کوئلے سے چلنے والے 3960میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے 3پاور پلانٹس کو 2029تک تھرکول کے کوئلے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، ان پراجیکٹس میں ساہیوال کوہل پاور پراجیکٹ، پوٹ قاسم کوہل پاور پراجیکٹ ، چائنہ پاور ہب جنریشن کمپنی کوہل پاور پراجیکٹ شامل ہیں ،یہ پلانٹس چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت ہیں۔