کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاست دان، سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہے کہ 60 ارب کی زمین منسوخ کردی۔میں نے72 گھنٹے میں پاکستان کو72 ارب روپے کما کردیئے، وزیر شپنگ قیصر شیخ کی مجرمانہ غفلت ہے،پوری حکومت ذمہ دار ہے۔وزارت میری ٹائم ، شپنگ میں غیر قانونی تعیناتیوں سے متعلق بھی دستاویزات ہیں۔ یہ سوال ہونا چاہئے کہ کرپشن کے ثبوت میرے پاس ہیں باقیوں کے پاس کیوں نہیں،پورا سسٹم اس کا بینیفشری ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کی وجہ سے خزانے کو60 ارب روپے کے نقصان سے بچایاگیا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف حکومت کا ایک سال، کیا کھویا کیا پایا؟ پورٹ قاسم اتھارٹی میں60 ارب کا گھپلا کس نے کرایا؟ اپوزیشن تو کوئی اسکینڈل حکومت کے خلاف نہ لا سکی لیکن فیصل واوڈا لے آئے۔ کھلم کھلا کرپشن کے ثبوت لیکن کارروائی کیوں نہیں؟ ۔سینئر سیاست دان، سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا کہ اس میں وزیر بحری امور قیصر شیخ کی مجرمانہ غفلت بھی شامل ہے۔ 27 تاریخ کو جب ایجنڈا گیااس سے چار دن پہلے ایک میٹنگ چیئر کی تھی۔ اس کے بعد72 گھنٹے کے اندر انہوں نے60 ارب کی زمین منسوخ کردی۔میں نے72 گھنٹے میں پاکستان کو72 ارب روپے کما کر دے دیئے۔ایک چیزofficiallyمانگی 72 گھنٹے میں منسوخ کررہے ہیں مجھے جواب نہیں دے رہے ۔ اس72 گھنٹے میں انہوں نے نامعلوم اخبارات میں ایک تردید شائع کی۔کروڑوں روپے ایکڑ والی زمین8 سے 10 لاکھ روپے ایکڑ پر دی گئی۔جو دستاویز پانچ سال میں ایف آئی اے، اینٹی کرپشن ، نیب جمع نہ کرسکی میں کرچکا۔