• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخشاں کے علاقے میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)درخشاں کے علاقے میں واقع نجی بینک کے لاکر سے 10کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،متاثرہ شہری نے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرادیا،تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں واقع نجی بینک کے لاکرز سے شہری کے مبینہ طور پر کروڈوں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا ہے،متاثرہ شہری دانیال احمد شیخ نے پولیس کو دیئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ لاکر میں ڈائمنڈ جیولری ، گولڈ جیولری ، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید