کراچی(اسٹاف رپورٹر)فشری کی فیکٹری میں گیس لیکیج کے باعث 5خواتین سمیت 8 ملازمین بے ہوش ہوگئے۔ڈاکس تھانہ کی حدود فشری میں واقع گولڈن کمپنی میں کام کے دوران گیس لیکیج کے باعث 36سالہ اسد ،36سالہ سدرہ ،32 سالہ سکینہ ،22سالہ عزیز ،35سالہ نور ،15سالہ فاطمہ ،18سالہ شازیہ ،17سالہ سیما بے ہوش ہوگئی ،واقعے کی اطلا ع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کرمتاثرہ ورکرز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ،فشری پولیس چوکی انچارج بالاج لاشاری نے بتایا ہےکہ واقعہ سی فوڈبرآمدکرنے والی کمپنی میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا اور واقعے میں بے ہوش ہونے والے تمام افراد کمپنی کے ورکرز ہیں ۔