• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکن 150 روپے مہنگا، پولٹری ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی دھمکی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ڈویژن میں برائلر چکن کی قیمت میں 120 سے 150 روپے فی کلو تک کا اضافہ دیکھا گیا۔منگل کے روز برائلر چکن 720 سے لے کر 800 روپے تک فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ڈسٹری بیوٹرز نے بروقت سپلائی شروع نہ کی توہ وہ جمعرات سے ہڑتال شروع کرسکتے ہیں۔ رمضان کی آمد سے قبل شہر میں برائلر مرغی 600 سے 650 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھی۔ سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن کے صدر راؤ محمد افضال نے دعویٰ کیا کہ چکن ڈسٹری بیوٹرز کی طرف سے مصنوعی طور پر طلب اور رسد کا فرق پیدا کیا گیا ہے۔ راؤ محمد افضال کا کہنا تھا کہ ڈسٹری بیوٹرز نے سپلائی روکی ہوئی ہے جسکی وجہ سے نرخ بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی نے فی کلو گوشت کی قیمت 650 روپے مقرر کر رکھی ہے اور ہم اس نرخ پر فروخت نہیں کرسکتے۔
اہم خبریں سے مزید