اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 489 امیدواروں کو انسپکٹر ان لینڈ ریونیو (BS-16) کے عہدے پر تقرری کے لئے میڈیکل ٹیسٹ اور تقرری کی پیشکش کر دی ۔ وفاقی پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر ایف بی آر نے منتخب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے میڈیکل امتحان کے لئے مقررہ میڈیکل سینٹرز سے رجوع کریں۔