• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر، انٹرنیشنل سینٹر آف ٹیکس ایکسی لنس مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر میں انٹرنیشنل سینٹر آف ٹیکس ایکسیلنس قائم کر دیاگیا ، سینٹر کو مکمل طور آپریشنل کر نے کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ، مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین گریڈ21کے افسر ممبر ایڈمن ،ایچ آر محمد اقبال ہونگے ، دیگر ارکان میں ممبر آڈٹ، سی آر ایم محمد شجاع خان، ممبر ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن اردشیرسلیم ہونگے جبکہ کمیٹی کے سیکریٹری چیف انٹرنیشنل ٹیکس ، ڈائر یکٹوریٹ جنرل آف انٹرنیشنل ٹیکس آپریشن فدا محمد ہونگے، انٹرنیشنل سینٹر آف ٹیکس ایکسیلنس کا قیام انکم ٹیکس آر ڈیننس2001کے سیکشن 230جے کے تحت لایاگیا ہے ، کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید