• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن، انٹرا پارٹی کیس میں PTI کی دستاویزات نامکمل قرار دیدی

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں جمع کرائی گئی دستاویزات کو نامکمل قرار دیدیا۔ ممبر الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کے اند کے معاملات کون چلا رہا ہے۔جس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم صرف انڈور مینجمنٹ کے تحت معاملات چلا رہے ہیںجب آپ سرٹیفکیٹ دینگے تو پھر معاملہ حل ہو گا۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان اور مخالف درخواست گزار اکبر ایس بابر سمیت دیگر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کے اند کے معاملات کون چلا رہا ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا میں سلمان اکرم راجہ کا نام آ تا ہے وہ پارٹی میں کیا ہیں۔
اہم خبریں سے مزید