• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی استعمار نے عورت کی آزادی کے نام پر بربادی کا سامان کیا،حسین مقدسی

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہاہے کہ حضرت فاطمہ زہراؓ کی سیرت و کردار دنیائے نسوانیت کیلئے منبع رشدو ہدایت ہے۔ عالمی استعمار نے عورت کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا اورآزادی کے نام پر اسکی بربادی کا سامان کیا۔حکمران و سیاستدان ایک دوسرے کو زیر کرنے کی بجائے ازلی دشمن کو زیر کریں۔خیبرپختونخوا، بلوچستان میں مسلسل بدترین دہشت گردی کے واقعات نہایت قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو’ یوم خاتون جنت ‘‘ پر مجلس فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقدسی نے واضح کیا کہ حضرت فاطمہ عفت و عظمت او ر زہد و تقویٰ کا نمونہ کامل اور وہ دلیر مجاہدہ ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید