• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کے قتل کا ملزم گرفتار

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی 22سالہ طالبہ ایمان افروز کے قتل کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرے سے صرف ایک گھنٹہ پہلے ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے پریس کانفرنس کر کے مبینہ قاتل کی گرفتاری کا اعلان کر دیا ۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی  طالبہ ایمان کے قتل میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت فیروز کے نام سے ہوئی ہے جو جھنگ کا رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ایک نجی گرلز ہاسٹل میں واردات کی نیت سے داخل ہوا تھاجہاں اس نے گولی چلائی جو مقتولہ کے قتل کی وجہ بنی۔گرفتار ملزم ریپ کیس اورموٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی سابقہ چالان یافتہ ہے۔ ادھر پیر کو ہیومن رائٹس اسلام آباد کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ فرزانہ باری اور سینٹر فرحت اللہ بابر کر رہے تھے ۔ شرکاء ملزم کی گرفتاری کے سلسلے میں پولیس کی سست روی پر احتجاج کر رہے تھے ۔ عورت مارچ اسلام آباد کا مطالبہ تھا کہ ایمان افروز کے قاتل کی جلد گرفتاری اور مقدمہ چلایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید