• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ بنی کے علاقہ سید پوری گیٹ کے قریب رات گئے پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی ،سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس کی یونیفارم اورسادہ کپڑوں میں اہل کاروں نے رات گئے دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر تشدد کیا اور ان میں سے ایک نوجوان کو زبردستی اپنے ہمراہ تھانہ وارث خان لے گئے ۔پولیس اہل کاروں نے تشدد اور نوجوان کو حراست میں لینے کی وجہ نہیں بتائی۔متاثرہ نوجوانوں میں سے ایک نوجوان راجہ طلحہ امجد نے تشدد اور بلاوجہ سبحان قریشی کو حراست میں لینے کیخلاف تھانہ بنی میں درخواست دیدی۔
اسلام آباد سے مزید