• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 لاکھ چھین لئے گئے، جڑواں شہروں سے دو گاڑیاں، 17 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 14موٹرسائیکلوں ،ایک رکشے ،طلائی زیورات ،24موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد میں بھی 8 وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ دو کاریں اور 4 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔تھانہ ترنول کے علاقے سے موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں ایک گھر کے تالے ٹوٹ گئے۔تھانہ چکلالہ کے علاقہ خیابان تنویر میں بالوں کی خریدوفروخت کاجھانسہ دے کر 2نامعلوم ملزمان محمد بلال اور اس کے دوست چاند سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل ، 2موبائل اور 70ہزار روپے ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ ائرپورٹ روڈ پر نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرمحمد حسین سے 10لاکھ روپے چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ہارون چوک میں کانسٹیبل وقاص حسین کی رقم 5لاکھ گری جو ایک نامعلوم شخص اٹھا کر فرار ہو گیا۔ دیگر وارداتوں میں گن پوائنٹ پر شہریوں سے پانچ موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ ڈھوک حافظ میں فہیم بشیر کے گھرسے تالے توڑ کر ایل سی ڈی ،سونا مالیتی 4لاکھ روپے ،لکھن موڑ کے قریب سہیل ظفر کی ہمشیرہ کے گھر سے گھریلوسامان بمعہ سونا کل مالیتی 10لاکھ55ہزارروپے ،قاسم آباد میں طاہرہ حسین کے گھر سے 10 لاکھ روپے اور طلائی زیو ر ایک تولہ چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید