• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ پلان کی اصولی منظوری دیدی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ پلان کی اصولی منظوری دیدی جس کے تحت واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کیلئے منصوبوں پر کام کیا جائیگا‘ ایم ڈی واسا راولپنڈی ڈویلپمنٹ پلان کے تحت بننے والی سکیموں کا پی سی ون فوری تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نور الامین مینگل نے واسا ، آرڈی اے اور پی ایچ اے کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ سیکرٹری ہائوسنگ نے ہدایت کی کہ مون سون کی تیاریاں فوری مکمل کی جائیں‘ دادوچھہ ڈیم سے پانی کے حصول کیلئے فزیبلیٹی سٹڈی کو کم سے کم دورانئے میں مکمل کیا جائے تاکہ راولپنڈی شہر کوپانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ بارشی پانی کے ذخیرے کیلئے لاہور شہر کی طرز پر گرائونڈ سٹوریج بنائے جائیں جس کیلئے پی ایچ اے پارکس کو استعمال کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید