• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھمیال گاؤں میں موٹر سائیکل سواروں، ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے کی متعدد وارداتیں

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)دھمیال گاؤں میں بائیکیا رائیڈرز، پیزہ ڈیلیوری بوائےاور آن لائن ٹیکسی ڈرائیوروں کو لوٹنے کی ایک ماہ میں کئی وارداتیں ہو گئیں ۔مقامی افراد کاکہناہے کہ مین روڈ راجگان حویلی والی گلی میں چند روزمیں پانچ وارداتیں ہو چکی ہیں ۔ یہ وارداتیں کروانیوالے مقامی منشیات فروش اور چورا چکے ہیں۔ اتوار کو بھی ایک بائیکیا والے سے 45ہزار روپے چھین لئے گئے۔ ذرائع کاکہنا ہے متاثرہ محنت کش لوٹنے والوں کے گھر تک پہنچ گیا جسے رات گئے کچھ رقم واپس کر دی گئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ سوموار کو بھی دن کے وقت ایک غریب بائیکیا والے سے 2500روپے چھین لئے گئے، جس نے پولیس کی مدد کیلئے 15پر کال بھی کی لیکن چار قدم دور ی پر واقع تھانے سے پولیس نہیں پہنچی۔ عوامی حلقوں کاکہناہے کہ تھانہ دھمیال پولیس کو سب حالات معلوم ہونے کے باوجود کارروائی تاحال نہیں کی گئی۔ اہل علاقہ نے آرپی او ،سی پی او راولپنڈی اور انچارج سی سی ڈی سے مذکورہ ڈکیتوں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید