• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو گاڑیاں، 21 موٹر سائیکل چوری، چار گن پوائنٹ پر چھین لئے گئے

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی18موٹر سائیکلوں، طلائی زیورات،22موبائل فونز، نقدی، 17بکریوں اور ایک گائے سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد میں بھی 10وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ ایک کار اور 7موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ شمس کالونی اور تھانہ کورال کے علاقے سے دو موٹر سائیکل، تھانہ ترنول کے علاقے سے موبائل فونز اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ ایک گھر کے تالے بھی ٹوٹ گئے۔ تھانہ نصیرآباد کے علاقہ امیر حمزہ کالونی میں2موٹرسائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر کامران احمد کی دکان سے 2لاکھ روپے، تھانہ ریس کورس کے علاقہ ملت آباد میں2 موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پر چا دکانوں سے 63 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ لالہ زار ٹو میں2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرکاشف اکرم سے موٹرسائیکل اپلائیڈ فار اور موبائل فون، تھانہ گوجرخان کے علاقہ شادی ہال کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر عابد محمود کاموٹر سائیکل اور موبائل چھین کرلے گئے۔ موتی بازارمیں دوران خریداری نوشیبہ بی بی کے اڑھائی لاکھ روپے، محلہ مسجد نور میں یاسمین اختر کے گھر کے تالے توڑ کر 20ہزار روپے اورسونا مالیتی 2لاکھ روپے چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید