راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خاتون نے بیٹے سے مل کر 17سالہ نوجوان کوچھری کے وارکرکے قتل کردیا۔ تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک الہی بخش میں راجہ طلحہ کو قتل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کرنے والی خاتون شازیہ اور کے بیٹے عبدالصمد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ اور اسکے بیٹے نے گلی میں لڑنے سے منع کرنے کے پرانے جھگڑے کی رنجش پر راجہ طلحہ کا گلا کاٹ کر اسے قتل کیا۔ پولیس کاکہناہے کہ مقدمہ میں نامزد دیگر 2 ملزموں مہتاب اور شاہ نواز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔