• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1 ہی عمرے پر 3 غلافِ کعبہ ملے: یشما گل

یشما گل—فائل فوٹو
یشما گل—فائل فوٹو 

معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس غلافِ کعبہ کے 3 ٹکڑے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں سرکاری ٹی وی کی رمضان المبارک سے متعلق خصوصی ٹرانمیشن میں شرکت کی۔

یشما گِل نے شو کے دوران حج کی سعادت حاصل کرنے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ میرے پاس غلافِ کعبہ ہو اور مجھے 1 ہی عمرے کے دوران 3 غِلافِ کعبہ کے تحائف ملے۔

اداکارہ نے بھارتی اداکارہ ثناء خان سے ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

یشما گل نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کو اپنی رول ماڈل قرار دیا۔

یاد رہے کہ یشما گل نے 2022ء کے رمضان المبارک میں اپنے پہلے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جہاں ان کی ثناء خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید