چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ پیش کیا۔
آسٹریلیا کو ہرا کر بھارت پانچویں مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا تو جیت کا جشن منانے والے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ و بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کی کیوٹ موومنٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بلاشبہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا شمار بھارت کے مشہور اور پسند کیے جانے والے جوڑوں میں ہوتا ہے۔
اگرچہ انوشکا بیٹے کی پیدائش کے بعد سے اسکرین سے دور ہیں لیکن ویرات کرکٹ کے میدان سرگرم ہیں۔
گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پہلے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے 98 گیندوں پر 84 رنز بنا کر بھارت کو 4 وکٹوں سے فتح دلائی۔
ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے فائنل میں پہنچانے کے بعد پہلے جیت کا جشن روہت شرما کو گلے لگا کر پُرجوش انداز میں منایا اور پھر انوشکا شرما کو ڈھونڈنے کے لیے گراؤنڈ کی باؤنڈری کی طرف بھاگے۔
انوشکا شرما کو ڈھونڈنے کے بعد انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں مٹھی سے پمپ کا اشارہ کیا، ویرات اور انوشکا کی یہ کیوٹ موومنٹ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔