• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی اور ایک شخص نے مبینہ خودکشی کرلی، نشے کے عادی شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں لڑکی اور ایک شخص نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، نشے کے عادی شخص کی لاش ملی ،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع گھر سے 22 سالہ صبا دختر محمد عامر کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس نے بتایا کہ متوفیہ نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر رسی کی مدد سے مبینہ پھندا لگاکر خودکشی کی ہے ، نارتھ کراچی بلال کالونی سیکٹر 7A میں گھر سے 24سالہ وحید اللہ ولد حبیب اللہ کی پھندا لگی کی لاش ملی جسے عباسی شہید منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق متوفی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انکا بیٹا نفسیاتی مریض اور کافی عرصے بیمار میں تھا،اسکی دو سال قبل شادی ہوئی تھی،متوفی کی اولاد نہیں ہے اور اسکی اہلیہ کام کرتی ہے،۔ متوفی نے گھر کے اندر الیکٹرک تار کی مددسے پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی کی ہے ، دریں اثنا پرانا گولیمار بینظیر پارک کے اندر سے50سالہ نامعلوم نشے کے عادی شخص کی لاش ملی، جسے پولیس نے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا، بعدازاں ضروری کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کرادی، پولیس کاکہنا ہےکہ فوری طور پرلاش کی شناخت نہیں ہوسکی،وجہ موت نشے کی زیادتی بتائی جاتی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید