• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی تواب خان منعقد ہوا جس میں چیئرمین سید محمود آفریدی، جنرل سیکریٹری محمد الیاس، سینئر نائب صدر عبدالرحمٰن مسعود اور دیگر ممبران نے بھاری تعداد میں شرکت کی ، اجلاس میں کراچی شہر میں حادثات کے حوالے سے بے تحاشہ اضافے کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا گیا اور اس ضمن میں ٹرانسپورٹرز سے التماس کی گئی وہ ٹریفک قوانین کا حترام کریں ، لائسنس اور کاغذات کی موجودگی لازمی قرار دیں اور حکومتی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہوچکی جسے فی الفور ختم ،کراچی کی تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے، شہر کے تمام چوراہوں پر 6 اور 9 سیٹرز رکشا کی وجہ سے ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ حادثات کی صورت میں گاڑیوں کو نذر آتش نہ کریں اور ایسی صورت میں فی الفور قانونی اداروں کے حوالے کیا جائے،اجلاس میں کراچی شہر میں مختلف حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اورزخمی ہونے والے افراد کیلئے صحت یابی کی دعا کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید