کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) صوبہ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار میں گیسں و بجلی کی بندش اور اشیائے خورد و نوش کی من مانی قیمتوں میں فروخت حکومتی دعووں کی نفی ثابت ہورہی ہے ، مہنگائی سے پہلے ہی عوام پریشان تھے، حکمرانوں پر لازم ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرتے لیکن ایسا نہیں ہورہا ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبا ئی وزیر اور ضلعی انتظامیہ فی الفور اپنا کردار ادا کرکے عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے، طارق حسن نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی قیمتوں میں بھی فی یونٹ واضح کمی کی جائے ے اور فوری طور لوڈشیڈنگ سے نجات دلا ئی جائے ۔