• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کے چوتھے روز 144 گراں فروشوں کیخلاف کارروائی، 27 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر آفس اعلامیے کے مطابق رمضان کے چوتھے روز 144گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے 27لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ عائد، 4 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ5 دکانیں سیل کی گئیں دریں اثنا مجموعی طور پر 4 روز میں ایک کروڑ 27 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ،64 گراں فروشوں کو گرفتار اور 47دکانیں سیل کی گئیں ،ضلع جنوبی میں پانچ لاکھ روپے، ضلع شرقی میں ایک لاکھ 84 ہزار روپے ضلع غربی میں 35 ہزار روپے، ضلع وسطی میں ایک لاکھ 53 ہزار ، ملیر میں 31ہزار، کورنگی میں 68ہزار اور کیماڑی ضلع میں پچاس ہزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید