کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کےمطابق جاری ہے، ملیر، لانڈھی، کورنگی، سرجانی ٹائون،نارتھ کراچی اور گولیمار سمیت شہر کے کسی بھی علاقے میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقے میں ہونے والی بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے ، مینٹی ننس ،شٹ ڈاؤن اور علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں۔