• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل سے مجرمانہ غفلت کے خلاف عید کے بعد ملین مارچ کرینگے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نےادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پیپلزپارٹی، نواز لیگ او ر ایم کیو ایم اقتدار کی بندر بانٹ اور نوراکشتی میں لگی ہوئی ہیں،کراچی کے ساڑھے3کروڑ عوام کے گھمبیر مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں،پیپلزپارٹی کی 17سالہ بدترین دورحکمرانی اورحکمران پارٹیوں کی کراچی کے مسائل سے عدم دلچسپی،مجرمانہ غفلت ولاپرواہی کے خلاف اور اہل کراچی کے حقوق و مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی عید الفطر کے بعد عظیم الشان ملین مارچ کرے گی،کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکمرانوں سے کراچی کا حق لے کر رہیں گے، جس شہر کے ٹیکسوں اور ریونیو پر پورا ملک اور صوبہ سندھ انحصار کرتا ہے، اس کے شہری پانی کی قلت،بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ، انفرا اسٹرکچر اور سڑکوں کی تباہ حالی،اشیائے صرف کی گرانی، مسلح ڈکیتوں کی لوٹ ماراور خونی ٹینکرزو ڈمپر کا نشانہ بن رہے ہیں اور حکمران ”سب اچھا ہے“ کا راگ الاپ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مصنوعی مہنگائی برداشت نہ کرنے کے اعلانات کرنے کے بجائے عملی اقدامات کریں، یہ بتائیں کہ پرائس کنٹرول کے حکومتی محکمے،کمشنر،اے سی اور ڈی سی کیا کررہے ہیں،قابض میئر مرتضیٰ وہاب وفاقی حکومت سے مطالبہ کرنے کے بجائے کراچی کے عوام کے مسائل حل کریں ان کی پارٹی وفاق کا حصہ ہے،منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ ہم بنو چھاؤنی کے واقعے کی شدید مذمت اور15قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف تہواروں کے مواقع پر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے موقع پر مہنگائی کا طوفان آجاتا ہے اور لوگوں کی قوت خرید جواب دے جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید