کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ایف بی ایریا میں واقع عمارت میں گیس دھماکے کے بعد مخدوش قرار دینے کے خلاف درخواست پر فریقین کو 23مارچ کیلئےنوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، ایس بی سی اے کے نوٹس کے خلاف رہائشیوں کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وکیل نے کہا کہ 15فروری کو عمارت کے فرسٹ فلور پر گیس سلنڈر کا دھماکہ ہوا، دھماکے سے بلڈنگ کے ایک پلر کو نقصان پہنچا جبکہ باقی بلڈنگ بلکل ٹھیک ہے، عمارت میں 8 فلیٹ جس میں سے چھ فلیٹ میں فیملی رہتی تھیں، دھماکے کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلڈنگ خالی کروا کر ٹیکنکل ٹیم کے معائنے کے بغیر بلڈنگ کو سیل کیا ، ایس بی سی اے کے افسران ڈی سیل کرنے کے لیے رشوت طلب کررہے ہیں، 19 دن سے 6 فیملیز اپنا گھر ہونے کے باوجود ٹھوکریں کھارہی ہیں۔