کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور کمپنی کے اہلکاروں کی نشاندہی پر علاقہ پولیس نے سیکشن 144 کے تحت کچرا چننے کے غیر قانونی کاروبارمیں ملوث گروہوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، تفصیلات کے مطابق ایس ایس ڈبلیوایم بی کے افسران کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنرنارتھ ناظم آبادکی ہدایت پرپولیس نے تیموریہ تھانے کی حدود سے 4اور حیدری تھانہ کی حدود سے 2افرادگرفتار کرلیا جن کا تعلق کچرے کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے گروہ سے ہے،دو ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں، ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق علی نظامانی نے پولیس کو ایسے گروہ کے خلاف مزید کارروائی کی ہدایت کی ہےجو گھروں سے غیر قانونی طریقے سے کچرا اٹھا رہے ہیں، کچرا چننے اور کچرا پھیلانے اور جلانے اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں۔