• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لاپتا شہریوں کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے 2014سے لاپتا شہری سمیت 10سے زائد افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں پر بازیابی کے لئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا ، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے کہ جن افراد کی جبری گمشدگی کا تعین ہوگیا ہے وہ مسنگ پرسنز کے کمیشن سے رجوع کریں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نوید اقبال اسٹیل ٹاؤن سے 2014 میں لاپتا ہوا، جے آئی ٹیز میں نوید کی جبری گمشدگی کا تعین ہوگیا ہے، عدالت نے لاپتا نوید کے اہلخانہ کی 2 ہفتوں میں مالی معاونت کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اورنگزیب غوری چاکیواڑہ سے 2015 سے لاپتا 10 برس میں بازیابی نہیں نہیں ہوسکی ، عدالت نے گمشدہ شہری کے اہلخانہ کو لاپتا افراد کے کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ سہراب گوٹھ سے لاپتا خان زیب اور احمد اللہ گلستان جوہر سے لاپتا عدیل بھی گھر واپس آگئے ہیں ، عدالت نے لاپتہ افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستیں نمٹا دیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید