کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں تین زخمی ملزمان سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے کریم آباد اپوا کالج گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو حسن احمد ولد محمود احمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی ارشد عرف چٹا فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول 30 بور ،لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ،شاہراہ نور جہاں پولیس نے ٹنکی گراؤنڈ بلاک ٹی میں مبینہ مقابلے میں زخمی اظہر ولد یوسف اور دیگر 3 ملزمان مدثر ولد مسعود احمد ،سید اصغر علی شاہ ولد سید عاشق حسین شاہ اور ہارون ولد یوسف کو گرفتار کرکے 3 30 بور پستول، ایک نائن ایم ایم پستول ،لوڈ میگزین، 5خول اور 2موٹر سائیکلیں برآمد کیں ، اتحاد ٹاؤن پولیس نے محمد خان کالونی میں مبینہ مقابلے میں ملزم عبد المالک کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم امیر اللہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا ،گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کرلیا گیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان سحری کے وقت واردات کی نیت سے محمد خان کالونی میں مسلح حالت میں گشت کررہے تھے۔