کراچی( اسٹاف رپورٹر )رینجرز اور اے این ایف نے محمدی کالونی مچھر کالونی میں بدنام منشیات فروش ماما یعقوب کے اڈے پر مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان واصل خان، سلطان اور گل زرین کو گرفتار کر کے 142.640کلوگرام چرس، 400گرام آئس، 3 موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ،ترجمان رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سال 2018سے منشیات فروشی میں ملوثں اور کراچی میں منشیات سپلائی کرنے والے اہم ڈیلر ہیں،ملزمان منشیات کوئٹہ اور گوادر سے مال بر دار گاڑیوں اور فروٹ ٹرکوں کے ذریعے کراچی میں منگوا کر دیگر منشیات فروشوں کو سپلائی کرتے تھے،علاوہ ازیں ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے سائیٹ ایریا سے منشیات ڈیلر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ملزمان کی شناخت شہزاد خان، شاہ فہد اور یاسین کے ناموں سے ہوئی ،ملزمان کے قبضہ سے تین پستول، ڈیڑھ کلو آئس اور 5کلو چرس برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق گرفتار منشیات ڈیلر شہزاد پولیس کو انتہائی مطلوب جوکہ کیماڑی مسان چوک کے علاقے میں منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرتا ہے، نیٹ ورک ڈیفنس، کلفٹن و دیگر پوش علاقوں میں آن کال آئس، ہیروئن و چرس کی ڈلیوری فراہم کرتا ہے، ملزم شہزاد تھانہ جیکسن اور بوٹ بیسن میں درج 8 مختلف مقدمات میں اشتہاری و مفرور بھی تھا۔