• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے احکامات کے باوجود بجلی اور گیس کی فراہمی میں تعطل سوالیہ نشان ہے، علامہ بلال سلیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نےکہا ہے کہ ملک کے انتظامی حالات بہت زیادہ خراب ہیں کوئی محکمہ اپنی ذمہ داری پوری طریقے سے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے،وزیراعظم پاکستان کے احکامات کے باوجود بھی بجلی،گیس کی فراہمی میں تعطل سوالیہ نشان ہے ،صوبوں کے وزیر اعلیٰ اور اراکین اسمبلی بجلی گیس کے محکموں کے آگے بے بس ہو چکے ہیں ،سوئی ناردرن نے دعویٰ کیا تھا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر لیے ہیں،سحر و افطار کے وقت گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی،میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ بجلی کا محکمہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے ذریعے عوام کو پریشان کر رہا ہے جس کی وجہ سے سحری اور افطاری میں شہریوں کو مشکلات ہو رہی ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید