• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاسی گوٹھ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، لاٹھی و ڈنڈوں کے وار سے 7 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ قبرستان کے قریب جھگڑے کے دوران لاٹھی اور ڈنڈوں کے وار سے 7 افراد زخمی ہو گئے جنھیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں میں 42 سالہ ظفر ، 35 سالہ اکرام الدین ، 26 سالہ نظام الدین ، 25 سالہ زین اللہ، 22 سالہ معراج الدین ،22 سالہ عبدالہادی اور 17سالہ کبیر شامل ہیں،پولیس کے مطابق لڑائی بچوں کے درمیان ہوئی تھی جس میں بعد ازاں بڑے بھی کود پڑے، جھگڑا کرنے والوں کی اسی مقام پر دکانیں اور مچھلی اور برف کے دکاندار ہیں، زخمیوں کو میڈیکل لیٹر دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید