• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے انڈسٹریل ایریا میں فائر سروسز کی منظوری

کوئٹہ (اے پی پی )کمشنر کوئٹہ ڈویژن /ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن محمد حمزہ شفقات نے انڈسٹریل ایریا میں فائر سروسز کی منظوری دیدی منگل کو کمشنر کوئٹہ نے مشرقی بائی پاس پر قائم انڈسٹریل ایریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فائر سروسز کی قیام کی منظوری دی اور کوئٹہ انڈسٹریل ایریا میں مختلف فیکٹریوں کا تفصیلی دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بائی پاس پر سڑک کنارے تمام ریڑی بانوں اور جلد بائی پاس سے ہیوی کچرا اٹھایا کر ختم کریں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید