• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرانفروشوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن، 5 لاکھ 72 ہزار روپے کے جرمانے

پشاور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف متحرک ہے، اور اس حوالے سے پانچ روز کے دوران شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ اس دوران ضلعی انتظامیہ نے مختلف بازاروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے۔ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں میڈیا بریفنگ کے دوران تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود قاسم علی شاہ، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، ایس ایس پی آپریشن مسعود احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) راؤ ہاشم عظیم، اسسٹنٹ کمشنر داؤد سلیمی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین سمیت تاجر برادری، عوامی نمائندگان، یونین کونسل چیئرمین اور دیگر افراد موجود تھے۔
پشاور سے مزید