• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں حملے کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، تحریک جوانان پاکستان

پشاور ( وقائع نگار )تحریک جوانان پاکستان خیبر پختونخوا نے بنوں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس اقدام کو ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے اس سلسلے میں تحریک جوانان پاکستان کے صوبائی صدر اکرام الدین خان نے ایک بیان میں کہا کہ بنوں میں شدت پسندوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا اور اس مبارک مہینے میں اس پاک مٹی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اس مذموم حرکت کو ناکام بنا دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ موجودہ حالات میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کرے
پشاور سے مزید