کوئٹہ (خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر سے جاری سرکلر کے مطابق تمام مائنز اونرز کول مائنز ایریاز ضلع کوئٹہ کو نوٹس دی جاتی ہے کہ ضلع کوئٹہ میں مقیم افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو مائنز میں نہ رکھیں۔ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کے فیصلے اور احکامات کے مطابق تمام ACC کارڈ ہولڈرز کے حامل یا بغیر کسی کوائف کے مقیم افغان مہاجرین / شہری مورخہ 31 مارچ 2025 تک رضا کارانہ طور پر اپنی سہولت کے مطابق وطن کوچ کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔ بعد از مقررہ میعاد تک انتظامیہ زبردستی بے دخل اور اپنے وطن روانہ کرنے پر مجبور ہوگی۔لہذا آپ تمام کول مائنز ایریاز ضلع کوئٹہ کے کول مائنز مالکان کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے کول مائنز میں افغان مہاجرین کارڈ ہولڈرز یا بغیر کارڈ والوں کو مائنز میں کام کرنے کے لیے نہ رکھیں اور ان کو فوری طور اپنے وطن واپس جانے کا کہیں۔ دوران چیکنگ اگر کوئی بھی غیر ملکی باشندہ مائنز میں کام کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ کول مائنز اونر پر ہوگی اور حسب ضابطہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب ضلع کوئٹہ کے تمام اسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ آپ اپنے اپنے دائرہ اختیار کے ایریا میں مقیم تمام ACC کارڈ ہولڈرز / کارڈ ہولڈرز یا غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو کول مائنز ایریاز میں کام کرنے والے کارکنوں کو یہ تحریری نوٹس پہنچایا جائے اور کول مائنز اونرز کو بھی یہ نوٹ پہنچائیں اور روزانہ کی بنیاد پر مطلع کیے جانے والے افغان فرد ،خاندان کاریکارڈ جس میں ACC کارڈ ہولڈرز کا نام ولدیت۔ سکونت۔ کارڈ نمبر اور دیگر ضروری معلومات شامل ہوں مرتب کر کے روزانہ کی بنیاد پر دفتر ہذا کو ارسال کریں۔ تا کہ احکامات کے مطابق حکام بالا کو یہ معلومات ارسال کیے جاسکیں ۔