• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسن گلیسپی نے عاقب نہیں، ہمارے سسٹم کو مسخرہ کہا، راشد لطیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان کرک ٹیم کے سابق آسٹریلوی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید نہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کئے ہیں، وہ ہمارے سسٹم کو مسخرہ کہہ رہے ہیں ، اندازہ تھا کہ وہ واپس جاکر یہی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس وجہ سے کرسٹن اور گلیسپی گئے آپ نے وہی پاور عاقب جاوید کو بھی دے دی ہے۔ عاقب جاوید کو ہم نے سلیکٹر کے ساتھ ساتھ ہیڈ کوچ بھی بنادیا۔ پی سی بی کو اختیارات میں توازن پیدا کرتے ہوئے روش تبدیل کرنا ہوگی۔ غیرملکی کوچز اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتے۔ مکی آرتھر کی مثال موجود ہے جنہوں نے کھلاڑیوں پر سختی کی اور پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بن گئی۔ میں افغانستان کا ہیڈ کوچ تھا۔ لڑکے ہیڈ کوچ کو باپ کا درجہ دے کر سیکھنے کی کوشش کرتے تھے آج نتائج سب کے سامنے ہیں۔ ہمارے سسٹم میں کھلاڑی کھیل سے بڑا ہوگیا ہے۔ بابر اعظم سمجھتے ہیں کہ ان کے بارے میں کسی نے غلط ریمارکس دیئے ہیں تو اسے لیگل نوٹس بھیجے۔ میں ایسا ہی کر چکا ہوں لیکن سوشل میڈیا پران کے والد کا ردعمل نامناسب ہے۔