• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے بھارت اور نیوزی لینڈ ٹیموں کی پریکٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کیلئے بھارت اور نیوزی لینڈ ٹیموں نے دبئی میں پریکٹس سیشن کیا، اتوار کے فیصلہ کن معرکے سے قبل کیویز کو جھٹکا لگ گیا، اسے بھارت کے خلاف گروپ میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے اہم فاسٹ بولر میٹ ہنری کی انجری کا سامنا ہے ۔ میٹ ہنری ٹورنامنٹ کے کامیاب ترین بولر ہیں جنہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ 33 سالہ میٹ ہنری لاہور میں جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے ، مگرانجری کے ساتھ اننگز کے آخر میں 2 اوورز کرائے تھے۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ان کی فائنل میں شرکت کے امکانات غیر یقینی ہیں۔ لیکن مثبت بات یہ ہے کہ وہ دوبارہ بولنگ کیلئے آئے، اسکین کر ائے گئے ہیں، ہم انہیں موقع دینا چاہتے ہیں لیکن وہ کافی تکلیف میں ہیں، امید ہے کہ فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔