کراچی (اسٹاف رپورٹر) المنائی ایسوسی ایشن جی سی یونیورسٹی حیدرآباد اور کراچی چیپٹریونیورسٹی کی خواتین کرکٹ ٹیم کو بلامعاوضہ بہترین کوچز کی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ بات المنائی کے عہدیداروں نے جامعہ کی خواتین کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف بھی موجود تھیں ۔المنائی رہنما امین یوسف، عبدالرحمان راجپوت،کرکٹ کوچ حارث خان ودیگرنے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ۔